Sunday

روبینہ نازلی


روبینہ نازلی


(روبینہ خوش قسمت لکھاری )


روبینہ خوش قسمت لکھاری ہیں جنہوں نے کم وقت میں زیادہ شہرت اور پذیرائی حاصل کی ہے۔ان کی کہانیوں کی کتاب’’کہانی‘‘اور شعری مجموعہ ’’دریچہء دل‘‘پڑھنے والوں کے لیئے انمول تحفہ ہیں۔روبینہ نازلی نے اظہارِ خیال کے لیئے بڑی سادہ اور عام فہم زبان استعمال کی ہے،یہی وجہ ہے کہ ان کے لکھے اشعار یا کالم پڑھنے والوں کو جلدی یاد ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے ہر طبقے کے لوگوں کے لیئے لکھا ہے۔انھوں نے اپنی شاعری میں انسانی حقوق کی بات کی ہے۔

چند لفظوں میں بڑی بات کہناشاعری کا ایک بڑا وصف گنا جاتا ہے اور یہ کمال روبینہ نازلی کو حاصل ہے۔

اسی کمال کے سبب وہ پڑھنے والوں سے بے پناہ داد حاصل کر چکی ہیں۔

جاوید صدیق بھٹی

چیئر مین۔چنن رائٹرز فورم لاہور،پاکستان

No comments:

Post a Comment